مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو تہران پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی اور وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے دوران ایرانی وزیر خارجہ کا ترکی کے وزیر خارجہ سے مسلسل رابطہ برقرار رہا اور فوجی بغاوت کی مکمل ناکامی کے بعد ایران کے وزیر خارجہ نے ترکی کا دورہ کیا۔ تہران اور انقرہ کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے۔
ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو تہران پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایران کے صدر اور وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
News ID 1868572
آپ کا تبصرہ